Thebooksplatform
Laa
Laa
Couldn't load pickup availability
جامعہ پنجاب کے کرداروں کی لازوال داستان 🖋
"یونیورسٹی میں ڈگری ملتی ہے۔لیکن اصل تحفہ وہ یادیں ہوتی ہیں جو زندگی بھر ہمارے ساتھ رہتی ہیں۔"
کبھی ہاسٹل کی شامیں۔۔کبھی دوستوں کی بے لوث ہنسی۔۔!!
کبھی کمرۂ امتحان کی خاموشی، تو کبھی دل کی دھڑکنیں تیز کرنے والی کامیابی یا اچانک ملی ناکامی۔۔یہ کتاب ایک ایسا سفر ہے جو ہمیں ان دنوں میں واپس لے جاتی ہے۔
جہاں طالبعلمی کی معصومیت تھی 🍀
جہاں دوستیوں کا خالص رنگ تھا 🌺
جہاں دل ٹوٹتے تھے مگر خواب ٹوٹنے نہیں دئیے جاتے تھے۔
یہ صرف ایک کتاب نہیں، یادوں کی وہ گم شدہ ڈائری ہے
جسے پڑھ کر آپ ایک بار پھر خود سے ملیں گے! 📖
✨ اگر آپ نے کبھی ہاسٹل میں زندگی گزاری ہے۔
✨ کسی دوست کے کاندھے پر سر رکھ کر روئے ہیں۔
✨ کسی خواب کو حقیقت بنتے دیکھا یا بکھرتے محسوس کیا ہے۔
تو یہ کتاب آپ کے دل کی آواز بن سکتی ہے۔
🌙 یونیورسٹی اور ہاسٹل لائف... ایک پوری دنیا ہوتی ہے۔
جہاں کلاسز سے زیادہ کینٹین کے گپ شپ یاد رہ جاتے ہیں،
جہاں رات بھر جاگ کر رٹے لگانا ہوتا ہے۔
اور پھر اگلی صبح سلیبس یاد کرنے کے بجائے ناشتہ ڈھونڈا جاتا ہے۔
وہ لمحے جب ہاسٹل کی چھت پر بیٹھ کرخواب بانٹے جاتے ہیں ۔۔ کوئی انجینئر، کوئی شاعر، کوئی عاشق بننا چاہتا ہے۔ہاسٹل کے کمروں کی دیواریں ان کہانیوں کی گواہ ہیں ۔جنہیں ہم نے صرف دوستوں سے نہیں، اپنے آپ سے بھی چھپایا 😊
جہاں کبھی فیس کی فکر ہوتی تھی۔بعد میں دل کی فکر پڑگئی۔پرائے اپنے لگنے لگے اور پھر سے پرائے ہوتے گئے۔ وہ وقت جب ہم خود کو کھو کر خود کو پانے لگے 💎 ۔
یہ کتاب اُن دنوں کی ایک جھلک ہے —
جو نہ دوبارہ آئیں گے۔
نہ ہی بھولے جا سکیں گے۔
بس اتنا ہی کہنا ہے کہ 💔
"کچھ محبتیں مکمل نہیں ہوتیں... مگر وہ ادھوری رہ کر مکمل سبق بن جاتی ہیں۔" 💙
"دل ٹوٹا تھا، لیکن ہم نے چہرے پر ہنسی رکھی۔۔ کیونکہ درد بتانے سے کوئی واپس نہیں آتا۔" 💛
"کسی امتحان میں فیل ہونا اتنا تکلیف دہ نہیں ہوتا۔۔ جتنا رشتوں کو بچانے کی جدوجہد میں خود کو ہار جانا۔۔۔" 💜
"ہزاروں کلاسز لیں، لیکن جو سبق دوستوں سے ملا، وہ کوئی پروفیسر نہ دے سکا۔" 🧡
"ہاسٹل کی چائے۔ دوستوں کے قہقہے۔۔ اور ٹوٹے دلوں کی تسلیاں — وہ دن اب خواب لگتے ہیں۔۔جو جادو کی کسی چھڑی سے بھی واپس نہیں آئیں گے" 🪄 ✨
یہ کتاب ایک سادہ کہانی نہیں۔۔ یہ زندگی کے ان پہلوؤں کی جھلک ہے جو اکثر کہے نہیں جاتے، صرف محسوس کیے جاتے ہیں 🌻
زندگی کے کچھ باب ایسے ہوتے ہیں جو ختم ہو جاتے ہیں، لیکن دل کے کسی کونے میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔یہ کتاب انھی رنگوں ، باتوں اور یادوں کی داستان ہے ☕
Share
